100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اور 100انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 61 ہزار 200 پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 61 ہزار 400 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ جس کے بعد 100انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی کے ساتھ 285 روپے پر آگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو پچاسی روپے باون پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔