مانسہرہ میں کیڈٹ کالج بٹراسی میں فرسٹ ائر کے طالب علم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق طالب علم کا تعلق دوگہ مانسہرہ سے ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی ایس پی ارشد خان نے کہا کہ والدہ کے مطابق آخری بار موبائل فون پر مجھ سے بات ہوئی تھی، تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ طالب علم کے والد پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز پشاورمیں ایم ڈی کیٹ میں مسلسل تیسری بار ناکامی پرایک طالب علم کی دلبرداشتہ ہوکر مبینہ خودکشی کی خبر سامنے آئی تھی۔