پاک چین سرحد خنجراب کل سے 4 ماہ تک بند

پاک چین سرحد خنجراب سرحدی معاہدے کے تحت کل سے 4 ماہ تک بند رہے گی۔

بارڈر حکام کے مطابق معاہدے کے تحت سرد موسم اور برف باری کے باعث سرحدی آمد و رفت بند کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سرحد کی بندش کے دوران پاک چین تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔

بارڈر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی سطح کے ترقیاتی کاموں کے سامان کی ترسیل جاری رہے گی۔