نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔