نگران وزیر اعلیٰ کا قاضی میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ۔ ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

نوشہرہ: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا،ہسپتال انتظامیہ کی ناقص انتظامات اور ابتر کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔

 وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور شعبہ ایمر جنسی میں مریضوں سے ملے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جسٹس (ر) سید ارشد حسین نے نوشہرہ میں واقع قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیااورمیڈیکل کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

 ہسپتال کے شعبہ او پی ڈی انچارج فرہان خان اور ڈاکٹر اقتدار الدین بھی ہمراہ تھے،زیر اعلی کا ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے  صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دے دیا۔

وزیر اعلیٰ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملے اور ان سے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔ہسپتال عملے نے وزیر اعلی کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔  

ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی معالجے کی  خدمات فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت ہوئے کہا کہ موجودہ نگران صوبائی اس صوبے کے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی اپنا اولین فریضہ سمجھ کر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

 عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا، نگران حکومت کی اولین ترجیح صحت اور تعلیم ہے ان دونوں شعبوں میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،صحت سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔