خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پرواک کا اہتمام

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان واصل خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔

محکمہ صحت نے اس عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے واک کی قیادت کی جبکہ واک میں محکمہ صحت کے نمائندوں اور معذوری کے شکار شہریوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے عالمی دن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور پر معذور شہری ہماری کمیونٹی کا ایک اہم حصہ ہیں اور آج عالمی دن کے موقع پر واک سب شہریوں کے لیے ایک جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔ واک کے بعد ڈپٹی کمشنر مردان نے ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال سمیت دیگر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ہمراہ کیک کاٹا۔