اسد قیصر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ نے نو مئی کو توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے جیل بھجوادیا۔

مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، تاہم گزشتہ روزمردان پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔

اسد قیصر کو 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرکے آج عدالت میں پیش کیا گیا، اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی اسد قیصر کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کو گزشتہ روز مردان پولیس نے دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی بار گرفتار کیا گیا تھا۔