پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سپورٹس گالہ کاانعقاد

میران شاہ:پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پر وقار سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا،ان مقابلوں میں مختلف سکولز کی کل 16 ٹیموں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس موقع پر پاک فوج، سول انتظامیہ،ملکان، مشران،نوجوانوں اور طلبا نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

کھیلوں کے مقابلوں میں رسہ کشی، کرکٹ، والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل تھے۔ان مقابلوں میں مختلف سکولز کی کل 16 ٹیموں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

اس موقع پر طلبا نے کھیلوں کی افادیت اور سب سے پہلے پاکستان کے موضوع پر پرجوش انداز میں ولولہ انگیز تقاریر کیں،مقابلوں کے اختتام پر اعلیٰ کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔