ممبئی: بالی وڈ کے سُپر سٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ نے سال 2023 میں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ’جوان‘ نے مجموعی طور پر 1100 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ یہ انڈیا میں رواں سال کی سب سے زیادہ پسند کی جانی والی فلم بھی رہی۔
فلموں کے حوالے سے مشہور صفِ اول کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کو ایوارڈ سے نوازا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر بھی شیئر کی۔
ہدایت کار ایٹلی کا کہنا ہے کہ فلم ایک دلکش جذباتی ایکشن انٹرٹینر ہے جو سماجی ناانصافیوں کو دور کرنے کیلیے پرعزم شخص کے گہرے جذباتی انداز کو پیچیدہ انداز میں پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم نے سب کے دل میں خاص مقام حاصل کیا، اس کی وجہ سے لوگوں سے ملنے والا پیار بہت خاص ہے۔ ایٹلی نے کہا کہ شاہ رخ خان اور اپنی ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
’جوان‘ ایٹلی کی سب سے زیادہ ہٹ ہونے والی فلم ہے۔ انہوں نے تامل انڈسٹری کے فنکاروں کو بالی وڈ میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔