خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں تحصیلدار (بی پی ایس، 16) کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحان 27 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تمام متعلقہ امیدواروں کو انکے رول نمبرز سلپس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے اگر کوئی امیدوار اپنے رول نمبر سلپ کے حوالے سے کمیشن کی ویب سائٹ،ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے یا فون نمبرات 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 کے ذریعے بھی دفتری اوقات کار میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔