پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں 100 فی صد اضافہ

پشاور: پشاورخیبر پختون خوا میں گزشتہ سال کی نسبت خواتین پر تشدد کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2022ء  میں صوبے بھر میں بولو ہیلپ لائن کو مجموعی طور پر 2ہزار587 خواتین کی کالز موصول ہوئیں جب کہ رواں برس خواتین پر تشدد کے حوالے سے 5ہزار465 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

صوبے میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے پشاور سرفہرست رہا، جہاں 5 سو 81 کیسز سامنے آئے۔ ایبٹ آباددوسرے نمبر پر رہا، جہاں  76 کالز موصول ہوئیں۔ صوابی 75،سوات ،4,چارسدہ60،بنوں17، ملاکنڈ ،مانسہرہ اور دیر میں 14 ،14کیسز ہوئے ۔


دستاویزات سے پتا چلا ہےکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مختلف کیسز میں 339 خواتین کو قانونی امداد فراہم کی گئی ہے۔ خواتین پر تشدد کے 411 کیسز میں سروسز ریفرل اور  879 خواتین کی نفسیاتی کونسل کی گئی۔