ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف لکی مروت میں خامیوں کی نشاندہی کردی

پشاور: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف لکی مروت میں خامیوں کی  نشاندہی  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لکی مروت میں سینئر فیکلٹی ممبران کی اشد کمی ہے۔

کئی ملازمین کو اضافی شعبوں کی ذمہ داری دی گئی ہے جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹی نے بنیادی ضروریات پورا کیے بغیر دوسرے تعلیمی اداروں کو الحاق دیا جو غلط ہے۔

یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ اور اساتذہ کا تناسب بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق نہیں ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لکی مروت یونیورسٹی میں ناقص سیکیورٹی اور دیگر مسائل کا کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں مسائل کی نشاندہی ایچ ای سی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے کی ہے۔