اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر محکمہ داخلہ نے عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہو ئے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں لائسنس برانچ کو بند کردیا ہے صوبائی حکومت کو محاصل کی مد میں اب تک کروڑوں روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے گزشتہ دو مہینوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی لائسنس برانچ بند ہونے سے سیکورٹی صورتحال کے باعث اسلحہ کے لا ئسنسوں کی فراہمی وکلاءڈاکٹروں ، صحافیوں ، صنعتکاروں ، بیورو کریسی ، سمیت مختلف مکاتب فکر کو بند ہو چکی ہے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھرمیں اسلحہ لائسنس کی فراہمی پر دو مہینے قبل پابندی عائد کی گئی ہے جو برقرار ہے جبکہ دو مہینے قبل فیسیں جمع کرنے کے باوجود کارڈ بھی جاری نہیں ہو سکے محکمہ داخلہ نے اسلحہ کے حوالے سے نیا ایب متعارف کرایا ہے تاہم نئے ایب میں اہم ترین افسران کو بھی کارڈ جاری نہیں ہوا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلرز بھی مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں