گریڈ18اور19 کے 9 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

صوبائی حکومت نے گریڈ18اور19 کے 9 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطابق او ایس ڈی محمود احمد کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فنانس پیڈو،ڈائریکٹر فنانس پیڈو سلیم جان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پی اینڈڈی کے حوالے کی گئیں،اسی طرح ڈائریکٹر ایڈمن گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اشتیاق احمد کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر لیگل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ،اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی فواد خٹک کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر ایڈمن گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ نیلم سلطانہ خٹک کوتبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم ،تعیناتی کی منتظر گل بانو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ تعلیم طہماس ایوب کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر ٹورازم گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی غلام علی کو ڈی جی محکمہ قانون اوران کے پےش رو مقصود حسن کی خدمات رےو نےو اتھارٹی کے سپر د کردی گئی ہے