107 ٹی ایم ایز ملازمین کی تالہ بند ہڑتال : پینشن اُور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے مطالبات

کمزور مالی پوزیشن والی ٹی ایم ایز کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر پورے خیبرپختونخوا کی ٹی ایم ایز ملازمین نے تالہ بند ہڑتال کی ‘اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران شوکت کیانی، حاجی انور کمال خان ،نیاز علی خان ، سلیمان خان ہوتی ،محبوب اللہ ،قیصر کامران،قیصر باچہ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت خیبرپختونخوا کی کمزور مالی پوزیشن والی 107ٹی ایم ایز کے ملازمین اور پنشنرز گزشتہ کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔ ان مسائل کے مستقل حل کے لئے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں گزشتہ روزتالہ بند ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے تمام TMAs کا نظام درہم برہم رہا اور عوامی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔