خیبر پختون خوابار کونسل آج جمعرات کے روز پشاور ہائی کورٹ سمیت صوبہ بھرکی عدالتوں کا بائیکاٹ اور ہڑتال کر رہی ہے خیبر پختونحوا بار کونسل کے وائس چئیر مین زر باد شاہ خان اور چیئر مین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ اور ممبران خیبر پختو نخوابار کونسل نے پاکستان بار کونسل کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے آج جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے 2019 کے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو بر قرار رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہے اور وکلا جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اس فیصلے کے خلاف بطور احتجاج 14 دسمبر 2023 کو مکمل ہڑتال ہو گی اور خیبر پختو نخوا کے تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہونگے۔ وائس چیئر مین اور چیئر مین ایگزیکٹیو نے کہا کہ بھارتی حکومت 5 اگست 2019 کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی آئین کے ارٹیکل 370 لگانے کے بھارتی حکومت کی شرمناک اقدام سے عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں جاری خلاف ورزیوں سے نہیں ہٹے گی۔ کیونکہ جموں و کشمیر کا غیر قانونی قبضہ اب طویل ترین اور حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔