آصف زرداری کی افغان ووٹرز سے متعلق شکایت متعلقہ ادارے دیکھیں: گورنر کے پی کے

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی افغان ووٹرز سے متعلق شکایت الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کو دیکھنی چاہیے۔

گورنر غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لکی مروت، ڈی آئی خان، کرم، بنوں میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے، شمالی علاقہ جات میں برف باری ہو رہی ہے۔

گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مشاورت کرنی چاہیے ایسا نہ ہو کہ بعد میں مسائل بن جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا ملک معاشی لحاظ سے مشکلات کا شکار ہے، ملک کی ترقی کے لیے مل کر کر اقدامات کرنے ہوں گے، جمہوریت کے لیے الیکشن بہت ضروری ہے۔