قومی شاہراہ پر پولیس افسر کی فیملی کو ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں کار اور گاڑی میں تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے تاہم ایک خاتون زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

حادثے کا شکار فرچونر گاڑی میں ڈی آئی جی پولیس کی فیملی سوار تھی، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے۔

ٹریفک حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔