اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے، پختون کونسل اور اسلامی جمعیت طلبہ آمنے سامنے آگئے۔
پختون کونسل نے شہدائے آرمی پبلک اسکول کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا تھا جب اسلامی جمعیت طلباء نے ڈنڈوں کے ساتھ پروگرام پر دھاوا بول دیا اور شدید نعرے بازی کی۔
پختون کونسل نے پولیس کو اطلاع دی جس پر بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی، اس وقت بھی اسلامک یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں پولیس کی نفری موجود ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلیا، اس وقت بھی اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔