ڈہرکی میں بااثر شخص کے ہراساں کرنے پر 20 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
لڑکی کی والدہ کے مطابق ملزم نجی اسپتال میں کام کرنے والی ان کی بیٹی کو دوستی کرنے پر مجبور کر رہا تھا اور چند روز قبل ہی ملزم نے بیچ بازار میں بھی بیٹی کو ہراساں کیا تھا۔
مبینہ خودکشی سے دو روز قبل ماں بیٹی کا تحفظ کے لیے میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام کو بھیجا گیا ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔