آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود نے سینٹرل جیل کرک میں قیدیوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 جیل پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
سینٹرل جیل کرک میں سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان کی موجودگی میں 2 ملزمان قیدیوں پر تشدد کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 جیل پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔
آئی جی جیل خانہ جات نے عملے کو معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق جیل کے سول ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور جیل عملہ محکمہ جاتی کارروائی تک معطل رہے گا۔