پشاور میں ایک اور معلم کی جانب سے طالب علم پر تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کا محکمہ تعلیم کے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ڈی ای او پشاور کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ آباد کے رہائشی شاہ ولی نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا بیٹا ابو بکر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4شیخ آباد میں جماعت سوئم کا طالب علم ہے اس کے ٹیچر پی ایس ٹی محسن نے اسے ڈنڈے سے مارا پیٹا ہے جس کے نشانات بچے کے چہرے پر نمایاں ہیں لہٰذا متعلقہ ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جائے ڈائریکٹوریٹ نے اپنے مراسلے میں ڈی ای او کو فی الفور انکوائری کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔