کلر سیداں میں 4 روز قبل ڈکیتی کے دوران ایک شخص کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا اور قاتل بیوی اور اس کا دوست نکلے۔
پولیس کے مطابق کلر سیداں کے علاقے بشندوٹ میں ڈکیتی کے دوران عابد حسین کو قتل کر دیا گیا تھا، ملزمان نے قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عابد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اہلیہ کو اس کے والدین کے گھر سے واپس لا رہا تھا، ملزمہ کے ابتدائی بیان کے مطابق اس کا ہینڈ بیگ نیچےگرا تو ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک حالات و واقعات دیکھ کر پولیس اور کرائم سیل نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا اور تو ملزمہ ندا نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا ہے ملزمہ کے انکشاف کے بعد اس کے دوست کو بھی گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مؤثر تفتیش سے اصل ملزمان کا سراغ لگایا۔