سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

اہل  خانہ کے مطابق  رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک پیش آیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے، گنوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی۔

سابق وزیر داخلہ کے اہل خانہ کے مطابق حادثے میں فیملی کے سب افراد محفوظ ہیں، البتہ تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔