ون وہیلنگ: 4 افراد جاں بحق، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک : حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا

اسلام آباد میں ایکسپریس وے ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جن میں سےچار کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔