صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسیحی برداری کے مذہبی تہوار ''کرسمس'' کے موقع پرامن وامان کی صورتحال اورٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیدیاگیا ہے خصوصی پلان کے تحت دو ہزار سے زائد پولیس جوان و افسران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اسی طرح تمام چرچز کے قرب وجوار میں واقع اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات جبکہ مین گیٹ پر واک تھرو گیٹس اور اندرونی حصوں میں بھی مناسب سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے 3 ایس پیز' 12 ڈی ایس پیز، ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز سمیت دیگر نفری ڈیوٹی سر انجام دینگے اسی طرح شہر کے مختلف سیکٹروں میں 54 رائیڈرز اور 18 فورک لفٹرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ترجمان پشاور پولیس کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر میں مذہبی تہوار کر سمس کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کیا ہے پلان کے مطابق شہر میں واقع تمام چرچز کی سکیورٹی کے لئے اے ٹی ایس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ سٹی پٹرولنگ اور ابابیل سکواڈ کو بھی خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے، اسی طرح تمام چرچز انٹری گیٹ پر واک تھرو گیٹس، کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ذریعے سویپنگ سمیت سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی،سی سی پی او نے مزید کہا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر عبادات میں شامل مسیحی افراد اور چرچ کی حفاظت کے لئے تین حصار پر مشتمل سکیورٹی لیئر ترتیب دی جائے گی اسی طرح سکیورٹی پلان کے مطابق چرچز کے اطراف اور چرچز کو جانے والے راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں بھی مناسب سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے جہاں تمام آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے 25 دسمبر کے موقع ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔