ہشت نگری نانک پورہ میں تہرے قتل کی واردات کا سراغ لگانے میں ناکامی پر مقتولین کے ورثاء نے پولیس پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ورثاء کے مطابق پولیس آئے روز صرف یہ تسلی دے رہے ہیں کہ ''قاتل تک پہنچ چکے ہیں '' شناخت ہوگئی ہے بہت جلد گرفتار کرلیاجائیگا لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہے لہٰذا تہرے قتل کی واردات میں ملوث قاتلوں کو جلدازاجلد گرفتار کیاجائے نہ کہ صرف تسلی دیکر ٹرخا جارہا ہے ۔