دیر سے چائے دینے پر ملزمان کی ہوٹل پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

اوباش نوجوانوں نے دیر سے چائے دینے پر لاری اڈہ چوک میں واقع ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس میں ہوٹل مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

عارف والا کے علاقے لاری اڈہ چوک میں واقع ایک چائے کے ہوٹل پر اوباش نوجوانوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے چائے دیر سے دینے پر ہوٹل مالک پر فائرنگ کی، جس میں ہوٹل کا مالک، اس کا بھائی اور دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ دیگر ملزم فرار ہوگئے ہیں۔