موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان

کراچی کے علاقے صدر میں قائم موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ آگ پر قابو پاتے ہوئے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

آگ سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، فائربریگیڈ کی8 گاڑیوں نے ریسکیو عمل میں حصہ لیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ ڈک سے پہلی منزل تک پہنچی تھی جس سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

آگ شاہ جہان مارکیٹ،بسم اللہ مارکیٹ اور متصل مارکیٹ میں بھی لگی جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ فی الحال اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ کتنی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔