سیہون: دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

انڈس ہائی وے روڈ پر مانجھند کے قریب دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار وین اور ویگو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکراؤ ہوا، حادثے میں ایک بچی سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں جنہیں مانجھند ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کو لمس جامشورو منتقل کیا گیا ہے۔