جامشورو میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

جامشورو میں ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثہ بچی سمیت 3 افراد کی جان لے گیا۔

ٹریفک حادثہ جامشورو میں انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی اور وین میں ٹکر ہوئی۔

گاڑی اور وین کے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے  افراد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔