زمین کا تنازع، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز قتل

پنجاب کے علاقے گجرات میں زمین کے تنازع پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز کو قتل کر دیا گیا۔

گجرات میں حلقہ پی پی 29 سےٹی ایل پی کے امیدوار ملک ثاقب نواز کو قتل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی ملک عدنان کے مطابق ملک ثاقب نواز کو زمین کے تنازع پر مخالفین نے قتل کیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ سے قبل مقتول اور ملزمان کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی۔ ملک ثاقب نواز کو گھر سے کھیتوں میں جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مقتول نے 8 فروری 2024 کے الیکشن کے لیے صوبائی اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

امیدوار صوبائی اسمبلی ثاقب نواز کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر کے مقتول کے والد کی مدعیت میں پانچ نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔