لاہور کے علاقے سندر میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق رنگیل پور گاؤں میں دوطرفہ فائرنگ سے وقاص، شفیق، ساجدہ اور رضیہ بی بی سمیت دیگر زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نور اور جمیل وغیرہ کا لڑائی جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد دونوں پارٹیوں کیجانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔