کراچی سے جدہ جانیوالے مسافر سے 6 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

  جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافرکے سامان سے 6 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ 

کسٹمز حکام کے مطابق بتایا کہ سیرین ایئر لائن کی پرواز نمبر ای آر811 کے ذریعے جدہ جانے والے سکندر زیب نامی مسافر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی جو اسکے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 1150 گرام ایمفیٹامائن برآمد کی۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6کروڑ روپے ہے۔

حکام نے ملزم کے خلاف کسٹم اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔