کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیس رولز کے تحت نئی سزائوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت 19 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 13 دسمبر کو پشاور آمد کے موقع پر مختلف مقامات پر آمدورفت کے سلسلہ میں پشاور پولیس لائن سے سکیورٹی آرڈر کے تحت متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کی سپیشل سکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی تھی تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر چند پولیس اہلکار غیردانستہ طور پر اپنی ڈیوٹی پر بروقت حاضر نہ ہوسکے جس کی وجہ سے کیپٹل سٹی پولیس نے پولیس رولز کے تحت تجویز کی گئیں سخت سزائوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیوٹی غیر حاضر 19 اہلکاروں کو مختلف میجر پنشمنٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت 19 اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کردیا متاثرہ اہلکاروں نے انسپکٹر جنرل اور سی سی پی او سے معافی اور احکامات پر نظر ثانی کی اپیل کردی ہے۔