پشاور پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کینٹ ڈویژن پولیس کے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف، رائفل، پستول، متعدد میگزین اور کارتوس برآمد کرلئے ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کی ہدایت پر سربند کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا، ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیاہے اس دوران ملزمان الماس، خان شیر، محب گل، محمد عارف، جمروز، امجد، جمشیدخان، خیال گل اور عبدالخنان کو گرفتار کرلیا آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پانچ عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفل، دو عدد پستول، متعدد میگزین اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ادھر اے ایس پی ٹاون نازش شہزادی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے آپریشن کرکے بھاری مقدا ر میں اسلحہ ومنشیات برآمد کرکے مقدمات در ج کرلئے ۔