گھریلو تنازعہ؛ برادرنسبتی نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا

لاہور: مناواں میں گھریلو جھگڑے پر امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ مناواں کے علاقہ میں واقع نجی سوسائٹی میں پیش آیا، مقتول کی شناخت قاری علی رضا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کو برادرِ نسبتی نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ ملزم نے امام مسجد کو گھریلو تنازع کی رنجش پر قتل کیا، پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔