غضب کا پالا 

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی درست ثابت ہوئی ہے کہ امسال غضب کا پالا پڑے گا کئی دنوں سے سردی کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں‘ فلو اور نمونیا سے بچوں اور بوڑھوں کی ہلاکتیںہو رہی ہیں جب تک بارش نہیںہوتی ملک کی سڑکوں پر دھند کا راج رہے گا۔ وزیر داخلہ کا منصب بہت اہم منصب ہوتا ہے یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ ملک میں یہ منصب کافی عرصے سے خالی پڑاہے‘ سرفراز بگٹی کے اس منصب سے ہٹانے جانے کے بعد نئے وزیر داخلہ کی تعیناتی میں اتنی دیر نہیں لگائی جانی چاہیے تھی اور نئے وزیر داخلہ کی تعیناتی ضروری تھی ۔بھارت کے یوم جمہوریہ میں شرکت سے امریکی صدر کا انکار اور ایران کا یہ فیصلہ کہ وہ کرمان میں دہشت گردی کے واقعے کا سختی سے جواب دے گا‘ عالمی سطح پر ہونے والے حالیہ دو اہم معاملات ہیں ‘نریندرا مودی کی حکومت نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی جتنی مشکل بنا دی ہے اس کی مثال انسانی زندگی کی حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی ‘جہاں تک ایران بشمول پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کا تعلق ہے یہ اس امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں کہ جس کے تحت وہ ان ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے کہ جن کا سیاسی طور پر جھکاﺅ چین کی طرف ہے یا باالفاظ دیگر وہ امریکہ کہ شہ پر چین کے خلاف کسی بھی امریکی سازش کا حصہ بننے سے انکاری ہیں۔ اخباری رپورٹیں تو یہ بتا رہی ہیں کہ وفاقی بجٹ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ‘پر اس سلسلے میں ملک کے سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا نگران حکومت کو بجٹ جیسی دور رس اہمیت کی حامل چیز بنانے کاآئین یا قانون اجازت دیتا ہے؟ وطن عزیز کے کئی شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس کے لئے مناسب قانون سازی کی ضرورت پڑتی ہے کئی جگہ قوانین تو موجود ہیں پر ان میں بدلتے حالات کے تقاضوں کے پیش نظر مناسب ترمیمات کی ضرورت ہے۔
‘ اس لئے ضروری ہے کہ ہر سیاسی پارٹی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کرتے وقت مندرجہ بالاحقائق پر گہری نظر رکھے‘ اسمبلیوں کے اندر گونگے اور بہرے پہلوانوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ان افرادکی کہ جو وہاں صرف ڈیسک بجانے کے لئے یا اپنے ذاتی مالی فوائد کے حصول کی خاطر براجمان ہوتے ہیں وہاں ایسے متحرک قسم کے افراد موجود ہونے چاہئیں کہ جن کے پاس ملکی مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف ٹھوس تجاویز موجود ہوں اور جن کو وہ اسمبلی کے فلور پر موثر انداز میں پیش کرنے کا ہنر بھی رکھتے ہوں۔