پشاور کے نجی اسپتال میں لگنےو الی آگ کو بجھادیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سامنے نجی اسپتال میں آگ لگی، 5 فائر بریگیڈ، 2 واٹر باؤزر اور 2 ایمبولینسں موقع پر موجود رہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ 7 منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ 3 پھنسے ہوئے مریضوں کو نکال کر بالائی منزل پر پہنچایا گیا، مجموعی طور پر 13 افرادکو ریسکیو کیا گیا ہے، عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہےکہ عمارت میں دھواں ہے، دھواں ختم کرنےکے لیے اسموک ایجکٹرکا استعمال کیا جارہا ہے۔