پشاور؛ باراتیوں سے بھری پک اپ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 14 افراد زخمی

پشاور: ضلع خیبر میں بارات میں شامل پک اپ  الٹنے سے ایک بچہ جاں  بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں باراتیوں کو لے جانے والی پک اپ الٹ گئی  جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 14 افراد  زخمی  ہوگئے۔ زخمیوں  میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کے مطابق یہ حادثہ باڑہ کے علاقے جلندر قبرسان کے قریب پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری پک اپ الٹ  گئی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں 5 زخمیوں کو حالت تشویشناک حالت ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا۔