کوٹ لکھپت جیل : ایک دن میں 3 قیدی جاں بحق

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ایک دن میں 3 قیدی جاں بحق ہوگئے۔

جیل حکام کے مطابق مختلف بیماریوں میں مبتلاء قیدیوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، اسپتال منتقل ہونے والے قیدی جانبر نہ ہو سکے۔

تینوں قیدی بیماری کی وجہ سے طبعی موت کا شکار ہوئے۔

جاں بحق قیدیوں میں 24 سالہ نوید احمد ، 36 سالہ عامرغلام رسول اور 40 سالہ عدنان مقصود شامل ہیں۔