پشاور میں پہلی دفعہ پیاز کی قیمت 330 روپے تک پہنچ گئی

 پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سب سے زیادہ پیاز کی قیمتیں بڑھ گئیں، پیاز کی قیمت پہلی دفعہ 300 سے ساڑھے 330 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی اور روزمرہ استعمال کی چیزوں میں ہوشر با اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آلو فی کلو 80 سے 100 روپے، ٹماٹر 200 روپے، ادرک اور لہسن فی کلو 600 روپے، کچالو 200 روپے، پھول گوبھی 200 جبکہ بینگن 150 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

زندہ مرغی 455 روپے کلو جبکہ ایک انڈے کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی۔

سیٹھی ٹاون کے حسین چوک میں قصابوں نے بھی لوٹ مار شروع کر دی ہے۔ فی کلو گوشت 850 سے  روپے1000 تک وصول کرنے لگے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام قیمتوں کا معائنہ اور تعین کرنے کے بجائے غائب ہیں۔