ووٹ ڈالنا قومی فرض ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جامعہ پشاور میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور  یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں طلبا و طالبات کے انتخابی عمل سے متعلق  آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو انتخابی عمل سے متعلق آگاہی دینا تھا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کے علاوہ چئیرپرسن اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ 
  ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کو آرڈینیشن و آوٹ ریچ سہیل احمد  نے طلبہ و طالبات کو  آئندہ عام انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کی اور  کہا کہ وہ 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں اپنا  ووٹ ڈال کر اپنا قومی فرض ادا کریں۔ اور اپنی کمیونٹی میں بھی اس حوالہ سے آگاہی پیدا کریں، انہوں نے  نے پولنگ سٹیشن پر طلبہ و طالبات  کو ووٹنگ کے عمل سے واقف کرانے کے لیے ایک موک پول مشق کا اہتمام کیا۔ طلبہ نے سیشن اور موک پول مشق میں گہری دلچسپی لی۔

کیٹگری: پشاور