مردان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس پی پولیس نسیم خان سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی، ایس پی کی حالت نازک، حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن اُور تفتیش شروع
اے این پی کا 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان : عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کے لیے ہے : ایمل ولی خان
علی امین گنڈا پور کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ : علی امین گنڈاپور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، ذرائع
ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے، خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی انصاف ڈاکٹر فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد سے ملاقات
سابق ایئر چیف مارشل حکیم اللہ خان درانی چارسدہ میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت دیگر افراد کی شرکت، پی اے ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری دن گیارہ بجے طلب، نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے : گورنر نے نگراں وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے
پنجاب میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے پختونخوا میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے، مختلف صوبوں میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ قوم کو انتخابات کے نام پر تقسیم کر دیا گیا ہے : میاں افتخار حسین
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پیش : علی امین گنڈاپور کو مختلف انتخابی نشان الاٹ کرنے والے آر او کیخلاف انکوائری روک دی گئی
لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام : پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار، دہشت گردوں کا خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم : عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی قرار دے دیا