اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے اہم رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سال صرف 23,620 افراد کو پرائیویٹ کوٹہ کے تحت حج کرنے کی اجازت ہوگی۔
وزارت نے عازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف سرکاری طور پر منظور شدہ سروس پرووائیڈرز سے ہی حج معاہدہ کریں، جن کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ اور "پاک حج 2025" ایپ پر دستیاب ہیں۔ ایپ کے ذریعے عازمین اپنی درخواست کی حیثیت، سروس فراہم کرنے والے کا نام، اور معاہدے کی تفصیلات باآسانی جانچ سکتے ہیں۔
وزارت نے تمام سروس کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ معیاری اور مکمل حج فارم عازمین کو فراہم کریں اور 18 اپریل 2025 تک سعودی عرب کے ویزے کے تمام مراحل مکمل کریں۔
شکایات یا معلومات کے حصول کے لیے وزارت نے دو فون نمبر اور ایک ای میل بھی جاری کی ہے، تاکہ عوام کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری طور پر رابطہ کر سکیں: