سردی کا موسم ہے اور اکثر خواتین کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کی بنائی ہوئی روٹیاں سوکھ کر پاپڑ بن جاتی ہیں، اور انہیں چبانے میں مشکل ہوتی ہے۔ تو سوال یہ ہے خواتین کی اس پریشانی کو دور کیسے کیا جائے؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ روٹی نرم بنے بھی اور نرم رہے بھی تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
اس کیلئے سب سے پہلے جب بھی آپ روٹی کے لیے آٹا گوندھیں تو اسے کو چھلنی سے چھان لیں۔
اگر روٹی میں چوکر یا بھوسی بہت زیادہ ہوگی تو روٹی سوکھ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ جب بھی آپ روٹی کے لیے آٹا گوندھیں تو ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔
اگر آپ کمرے کے درجہ حرارت کے پانی کا استعمال کرتے ہیں تو آٹا زیادہ دیر تک گوندھیں، اس طرح روٹی نرم رہے گی۔
آٹا گوندھنے سے پہلے اس میں چٹکی بھر نمک ملا دیں۔ اس سے روٹی کا ذائقہ بھی اچھا رہے گا اور روٹیاں نرم بھی بنیں گی۔
آٹا گوندھنے کے بعد اس کو کچھ دیر کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، پانچ منٹ کے بعد گیلے ہاتھوں سے ایک بار پھر آٹا گوندھ لیں اور پھر روٹیاں بنائیں۔
اگر آپ اپنی روٹیوں کو مزید لذیذ اور زیادہ دیر تک نرم رکھنا چاہتے ہیں تو آٹا چھاچھ، دہی یا دودھ سے گوندھیں۔ اس سے روٹیاں کافی نرم بنیں گی۔
روٹیاں پکاتے وقت آپ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔
مثال کے طور پر اسے توے پر رکھیں اور ایک بار پلٹیں، پھر اسے دوسری طرف پلٹیں اور ڈائریکٹ آگ سینکیں۔ پھر دونوں طرف سے پکائیں اور ایک کیسرول میں رکھ کر ڈھکن لگا دیں۔ اس طرح روٹیاں نرم رہیں گی۔