پشاور کی 4 احتساب عدالتیں ختم : پشاور میں اب 8 کی بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کریں گی، عدالتوں کو ختم کرکے 2 کو اینٹی نارکوٹکس، 1 ایف آئی اے اور 1بینکنگ کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا

پشاور کی 4 احتساب عدالتیں ختم کر دی گئیں، حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں اب 8 کی بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کریں گی۔

اعلامیہ کے مطابق 4 احتساب عدالتوں کو ختم کرکے 2 کو اینٹی نارکوٹکس، 1 ایف آئی اے اور 1بینکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

چاروں عدالتوں میں ججز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جس میں 2 انٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور میں کام کریں گی۔

ابیٹ آباد میں اینٹی کرپشن امیگریشن جبکہ ڈی آئی خان میں ینکنگ کورٹ قائم کردیا گیا ہے۔