خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقہ گومل بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین کے لیے شہید پیکیج کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے آئی جی پولیس کو شہید اہلکار کے لواحقین کو شہداء پیکیج کے تحت معاوضہ دینے کے لئے ضروری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔