وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت دی جائے اور اس مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
مذکورہ درخواست میں وزارتِ داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔