پشاور: لوئر دیر: سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر 2 نوجوان اغوا ہو گئے، جس میں اغوا کاروں نے 5 کروڑ کا تاوان طلب کرلیا ہے۔
کچے کے ڈاکوؤں نےگاڑی سستی قیمت پر دینے کا جھانسا دے کر 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ مغوی نوجوانوں کا تعلق لوئر دیر اور باجوڑ سے ہے۔
مغوی حاجی حمید نے سوشل میڈیا پر گاڑیوں کی تصاویر دیکھیں اور پھر ساتھی سمیت گاڑی خرید نے پنجاب گیا، جہاں کچے کے ڈاکوؤں نے لوکشن بھیجی۔ جس کے بعد دونوں ساتھیوں کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کراغوا کرلیا۔
دونوں مغوی نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی جانب سے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او لوئر دیر ضیا الدین احمد نے تصدیق کی ہے کہ دونوں نوجوان پنچاب سے اغوا کیے گئے ہیں۔ یہ معاملہ پنچاب پولیس کا ہے۔ دو نوں نوجوان گھر سے گئے ہیں اور پنچاب میں اغوا کیے گئے۔ لوئر دیر پولیس اس مسئلے میں کچھ نہیں کرسکتی۔
مغویوں کے ورثا نے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے لیے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔